نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک کے مختلف شہروں میں 9 محرم الحرام کے جلوس نکالے گئے، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، کئی شہروں میں موبائل فون سروس بند رہی۔
روہڑی میں 500 سالہ قدیمی تعزیہ کا جلوس پہلے مرحلے میں منڈو کھبڑ کے مقام پر اختتام پذیر ہوا، نماز ظہرین کے بعد جلوس میدان کربلا پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔
حیدرآباد میں مرکزی جلوس امام بارگاہ چہار دہ معصومی سے برآمد ہوکر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا، اسی مقام پر اختتام پذیر ہوا۔
گھوٹکی، جیکب آباد سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بھی 9 محرم کے مرکزی جلوس نکالے گئے۔
ملتان میں مرکزی جلوس امام بارگاہ ممتاز آباد سے برآمد ہو کر اپنے مقررہ راستوں سے گزر اسی مقام پر اختتام پذیر ہوا۔
گوجرانوالہ میں امام بارگاہ جاگیر علی اکبر پر اور جھنگ میں امام بارگاہ قصر بتول محلہ حسنانہ پہنچ کرجلوس اختتام پذیر ہوا۔
میانوالی، شور کوٹ، منڈی بہاول الدین اور اوچ شریف سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی جلوس نکالے گئے، جلوسوں کے راستوں میں ٹھنڈے مشروبات کی سبیلیں بھی لگائی گئیں۔
ڈیرہ اسماعل خان، ہنگو اور گلگت میں 9 محرم کے ماتمی جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پذیر ہوئے۔
مظفرآباد میں مرکزی جلوس بارگاہ بیلہ نور شاہ سے برآمد ہوکر واپس اسی مقام پر اختتام پذیر ہوا۔
Comments are closed.