
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی عرف لالا کی جانب سے کراچی کا موسم حسین ہونے پر ’کراچی آیئٹس‘ کو مشورہ دیا گیا ہے۔
شاہد آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر آج صبح کراچی میں ہونے والی بارش اور اس کے بعد کے حسین موسم سے محظوظ ہوتے ہوئے کی تصویریں شیئر کیں۔
اِن تصویروں میں وہ چائے کی چسکیاں لیتے اور بیٹی کے ہمراہ لانگ ڈرائیو پر جاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے لکھا ہے کہ ’کراچی والو!!! موسم انجوائے کرو۔‘
دوسری جانب اُنہوں نے اسی کیپشن کے ساتھ انسٹا گرام پر کراچی والوں کو محفوظ رہنے کی تلقین بھی کی ہے۔
Comments are closed.