کاؤنٹی چیمپئن شپ میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی تیز رفتار گیند سے ٹوٹنے والی وکٹ ’خوش قسمت فین‘ کو مل گئی۔
یاد رہے کہ حسن علی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں لنکا شائر کی نمائندگی کر رہے ہیں، انہوں نے گلاوسیسٹر شائر کے خلاف دوسری اننگز میں جیمز بریسی کو بولڈ کر کے مڈل اسٹمپ توڑ دی تھی۔
حسن علی کی توڑی وکٹ کرکٹر کے سائن کے ساتھ ایک نوعمر کرکٹ فین کو دے دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ حسن علی کی بولنگ کی بدولت لنکاشائر نے گلاسٹر شائر کو اننگز اور 57 رنز سے ہرایا، حسن علی نے پہلی اننگز میں 6 جبکہ دوسری اننگز میں 3 وکٹیں حاصل کیں۔
Comments are closed.