فاسٹ بولر حسن علی نے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان مرزا ملک کی تیسری سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔
حسن علی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اذہان مرزا ملک کی تیسری سالگرہ کی تقریب سے ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے ننھے اذہان کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں اذہان کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ’ انشاء اللّٰہ ! آپ کو وہ سب کچھ ملے جس کی آپ خواہش کریں اور اپنے والدین کا سر فخر سے بلند کریں ۔‘
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں چھوٹے ملک سے شفقت اور محبت کا اظہار بھی کیا۔
خیال رہے کہ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک ٹی20 ورلڈ کپ2021 کھیلنے کے لیے قومی ٹیم کے ہمراہ اس وقت متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں جہاں انہوں نے اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کی تیسری سالگرہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ منائی ہے۔
Comments are closed.