قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے اپنی بیٹی کی جانب سے قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد دے دی۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حسن علی نے اپنی بیٹی کی پیاری سی تصویر شیئر کی۔
اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فاسٹ بولر کی صاحبزادی دونوں ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم تھامے ہوئے ہیں۔
حسن نے اس تصور کے عنوان میں تحریر کیا کہ میری پری حلینا حسن علی آپ لوگوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتی ہیں۔
دورہ ویسٹ انڈیز میں قومی ٹیم کے ساتھ موجود حسن علی نے ساتھ میں بیٹی کے لیے اپنے پیار کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ انھیں بہت یاد کرتے ہیں۔
Comments are closed.