قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر حسن علی پی سی بی کے ’ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر‘ ایوارڈ سے نوازے جانے پر خوش ہیں۔
حسن علی نے ایوارڈ سے نوازے جانے کے بعد ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ اپنے نام کرنا میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔
نوجوان فاسٹ بولر نے کہا کہ ’میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے پاکستان کے لیے نہ کھیلنے کے مشکل ترین دو برسوں کے بعد واپسی پر میری حمایت کی۔ ‘
انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ وہ اپنے پیارے ملک کے لیے اپنا سو فیصد دینے کی کوشش کرتے رہیں گے۔
حسن علی نے گزشتہ برس 8 ٹیسٹ میچز میں 41 وکٹیں؛ 4 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 7 وکٹیں؛ 18 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں 25 وکٹیں حاصل کیں۔
Comments are closed.