جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

حسن علی میچ کے دوران بھی اپنے دلچسپ انداز سے باز نہ آئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی میچ کے دوران بھی اپنے دلچسپ انداز سے باز نہ آئے۔

 میلبرن میں جاری آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کے لیے کھڑے حسن علی نے دلچسپ انداز اپنایا تو پیچھے بیٹھے شائقین بھی اس میں شامل ہوگئے۔

حسن علی نے باؤنڈری لائن پر کھڑے ہوکر ڈانس مووز کیے جسے شائقین نے بھی کاپی کیا۔

حسن علی کے اس انداز پر کمنٹیٹرز بھی ہنستے رہے، بعدازاں حسن علی نے شائقین کو تالیاں بجا کر جواب بھی دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.