بدھ 23؍ذوالحجہ 1444ھ12؍جولائی 2023ء

حسن علی سری لنکا کیخلاف وارم اپ میچ کی کارکردگی سے مطمئن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی سری لنکن ٹیم کے خلاف وارم اپ میچ کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔

سری لنکا کرکٹ پریزیڈنٹ الیون کے خلاف 2 روزہ وارم اپ میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں حسن علی نے کہا کہ وارم اپ میچ میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔

انہوں نے کہا کہ 2 روزہ وارم اپ میچ میں ہمیں اچھی تیاری کا موقع مل گیا، سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا۔

فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ 2 دن میں ہم نے 14 وکٹیں لیں اور کچھ پلیئرز نے رنز بھی کیے جو پر اعتماد ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اپنی کھوئی ہوئی فارم کو بحال کرنے کی کوشش کروں گا، پی ایس ایل کے بعد کاؤنٹی کھیلنے گیا، وہاں پرفارمنس اچھی رہی، جس سے مجھے کافی اعتماد ملا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.