حال ہی میں ننھی پری کے والد بننے والے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کے لیے اپنی بیٹی سے پہلی ملاقات کرنے کے لیے انتظار کرنا مشکل ہوگیا۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پیشِ نظر اپنی زندگی کے سب سے خاص موقع پر بھی اپنے اہلخانہ سے دور رہنے والے قومی کرکٹر حسن علی نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی ننھی پری ’حیلینا‘ کے لیے خصوصی اسٹوری شیئر کی۔
حسن علی نے بیٹی کو دیکھنے کے لیے ویڈیو کال کی جس کا اسکرین شاٹ اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لگایا۔
قومی کرکٹر نے اپنی ننھی پری سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرا بیٹا۔‘
اُنہوں نے لکھا کہ ’ڈیڈی آپ کو بہت یاد کرتے ہیں۔‘
حسن علی نے لکھا کہ ’آپ کے ڈیڈی بہت جلد آپ کے پاس آجائیں گے۔‘
یاد رہے کہ حال ہی میں حسن علی نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بتایا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے انہیں بیٹی کی رحمت سے نوازا ہے، ننھی شہزادی کو ہماری فیملی میں خوش آمدید۔
حسن علی اور اُن کی اہلیہ نے اپنی ننھی پری کا نام ’حیلینا حسن علی‘ رکھا۔
واضح رہے کہ 20 اگست 2019 کو حسن علی بھارتی دوشیزہ سامعہ آرزو کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ شادی کی شاندار تقریب دنیا کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں سے ایک دبئی کے سیون اسٹار ہوٹل میں منعقد کی گئی تھی۔
سامعہ آرزو متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں لیکن وہ گوجرانوالہ بھی آتی رہتی ہیں۔
Comments are closed.