قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حسن علی نے سوشل میڈیا پر بتایا ہے کہ وہ ٹیم کپتان بابر اعظم اور امام الحق کی ایک عادت سے بے حد پریشان ہیں۔
فاسٹ بالر حسن علی کی جانب سے گزشتہ شام اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر بابر اعظم اور امام الحق کی ایک موشن پکچر شیئر کی گئی۔
اس انسٹا اسٹوری میں بابر اعظم اور امام الحق کمرے میں کرکٹ کھیلتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔
بابر اعظم بیٹھ کر امام الحق کو بال کروا رہے تھے جبکہ امام الحق بیٹنگ کر رہے تھے۔
حسن علی نے انسٹا اسٹوری پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’بہت زیادہ شوقین، اِن دونوں کا کیا کرنا ہے بھائی، رات کے 10 بجے بھی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔‘
حسن علی نے اپنی اس انسٹا اسٹوری پر بابر اعظم اور امام الحق کو ٹیگ کرتے ہوئے اپنے کیپشن کے ساتھ ہنسنے والے متعدد ایموجیز بھی بنائے ہیں۔
Comments are closed.