بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حسن آباد پل ٹوٹنے کا واقعہ گلیشیئر کے پگھلنے کی وجہ سے پیش آیا، شیری رحمان

وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ حسن آباد پل ٹوٹنے کا واقعہ گلیشیئر کے پگھلنے کی وجہ سے پیش آیا۔

حسن آباد پل کے ٹوٹنے پر بیان دیتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی نے درجہ حرارت میں اضافے کے خطرات سے آگاہ کیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر ہنزہ کے مطابق شاہراہ قراقرم کا ایک حصہ متاثر ہوا ہے ، متاثرہ حصے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ گلیشیئر کا پگھلنا سیلاب کا باعث بنا جس سے حسن آباد پل کے ستون کمزور ہوئے، مجھے بتایا گیا ہے 48 گھنٹوں کے اندر ایف ڈبلیو او مصنوعی پل قائم کرے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ شمالی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے کئی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ گلیشیئرز ہیں جو درجہ حرارت بڑھنے سے پگھل رہے ہیں، موسمیاتی تبدیلی سے متعلق عالمی سطح پر بات چیت کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.