پیر 27؍شعبان المعظم 1444ھ20؍مارچ 2023ء

حسان نیازی کے خلاف کار سرکار میں مداخلت، اسلحہ دکھانے پر مقدمہ درج

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حسان نیازی کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور اسلحہ دکھانے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

حسان نیازی کے خلاف مقدمہ تھانہ رمنا میں اے ایس آئی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

حسان نیازی کی رہائی کیلئے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے درخواست جمع کروائی تھی۔

ایف آئی آر کے مطابق گاڑی روکنے کی کوشش کی لیکن ڈرائیور نے پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھائی، حسان نیازی نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ دوران مزاحمت حسان نیازی کو پولیس نے گرفتار کر لیا، حسان نیازی کے ساتھ دوسرے شخص نے اسلحہ نکالا۔

ایف آئی آر کے مطابق حسان نیازی کے ساتھ موجود دوسرا شخص گاڑی نکال کر فرار  ہوگیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.