لبنان کی مسلح تنظیم حزب اللّٰہ کی مالی اعانت کرنے والے مرکزی ملزم کو رومانیہ سے حراست میں لے لیا گیا۔
58 سالہ محمد ابراہیم بازی لبنان اور بیلجیئم کا شہری ہے جسے بخارسٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ابراہیم بازی کو امریکا نے 2018 میں عالمی دہشت گرد قرار دیا تھا، ملزم کے ٹھکانے کی معلومات دینے پر ایک کروڑ ڈالر کی انعامی رقم کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے حزب اللّٰہ کیلئے امریکا سے لاکھوں ڈالر لبنان منتقل کیے۔
رومانیہ کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزم کو جمعہ کے روز ملک میں داخل ہوتے ہی گرفتار کیا۔
Comments are closed.