سعودی حکام نے مکہ مکرمہ میں حج کے حوالے سے انتظامات پایہ تکمیل تک پہنچانا شروع کردیئے ہیں۔
اس سلسلے میں مسجد الحرام میں صحن طواف، زمینی منزل اور پہلی منزل میں کورونا وائرس کے پیش نظر سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے خصوصی اسٹیکرز کو ازسرنو ترتیب دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سماجی فاصلے کے اسٹیکرز کو عازمین کی تعداد کے تناسب کے مطابق رکھا گیا ہے۔
اس حوالے سے سعودی حکام کا کہنا ہے کہ مطاف کے صحن میں 25 راہوں، زمینی منزل پر 4 راہوں اور پہلی منزل پر 5 راہوں پر مذکورہ اسٹیکرز لگائے گئے ہیں۔
Comments are closed.