جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

حذیفہ یو ایس اوپن انڈر 19 اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

پاکستان کے حذیفہ ابراہیم یو ایس اوپن انڈر 19 اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔

فائنل کل ٹاپ سیڈ امریکا کے رشی سری واستوو اور حذیفہ ابراہیم کے درمیان ہوگا۔

سیمی فائنل میں حذیفہ ابراہیم نے نمبر چار سیڈ ایکواڈور کے ایمیلیو رومو لوپاز کو 0-3 سے شکست دی، حذیفہ کی کامیابی کا اسکور 6-11، 11-13 اور 6-11 رہا۔

واضح رہے کہ یو ایس اوپن انڈر چیمپئن شپ میں 30 ممالک کے 128 کھلاڑیوں نے شرکت کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.