بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حد نگاہ میں بہتری، پشاور موٹر وے کھول دی گئی

دھند کے باعث بند پشاور موٹر وے حد نگاہ میں بہتری کے بعد دوبارہ کھول دی گئی اور ٹریفک کی روانی بحال ہوگئی ۔

موٹروے حکام نے شدید دھند کے باعث کسی بھی حادثاتی صورتحال سے بچنے کے لئے موٹروے بند کردی تھی ، موٹروے بندش کے باعث شہریوں نے متبادل روٹ جی ٹی روڈ کا استعمال شروع کیا تھا تاہم حد نگا بہتر ہوتے ہی موٹروے دوبارہ کھول دی گئی ہے۔

پنجاب اور خیبر پختون خوا کے کچھ علاقے آج صبح سے ہی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب اور خیبر پختون خوا کے کچھ علاقے آج صبح سے ہی شدید دھند کی لپیٹ میں تھے، شدید دھند کی وجہ سے ان علاقوں میں حدِ نگاہ انتہائی کم تھی اور چند فٹ کے فاصلے سے کچھ نظر نہیں آ رہا تھا۔

حدِ نگاہ کم ہوجانے کی وجہ سے کسی بھی حادثے سے بچنے کے لیے موٹر وے ایم ون مردان سے پشاور تک بند کر دی گئی تھی۔

موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری شدید دھند کے دوران سفر کرنے سے گریز کریں، اشد ضرورت کے تحت گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔

موٹر وے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی کہ پشاور جانے کے لیے جی ٹی روڈ استعمال کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.