اتوار 11؍رمضان المبارک 1444ھ 2؍اپریل 2023ء

حج کیلئے وزارت مذہبی امور نے وزارتِ خزانہ سے ڈالرز مانگ لیے

وزارتِ مذہبی امور نے ڈالرز کی فراہمی کے لیے وزارتِ خزانہ کو درخواست کر دی۔

ذرائع کے مطابق وزراتِ مذہبی امور نے حج 2023ء کے لیے وزارتِ خزانہ سے 33 ملین ڈالرز مانگے ہیں۔

وزارتِ مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسپانسر شپ اسکیم میں توقع سے کم ڈالرز ملے، مزید ڈالرز فراہم کیے جائیں، وزارت مذمبی امور کو مجموعی طور پر 123 ملین ڈالرز درکار ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر اسپانسرشپ اسکیم کے تحت مطلوبہ ڈالر ملتے تو وزارتِ خزانہ 90 ملین ڈالرز دیتی، مطلوبہ ڈالرز نہ ملنے پر مزید 33 ملین جبکہ مجموعی طور پر 123 ملین ڈالرز درکار ہوں گے۔

ذرائع مذہبی امور نے بتایا کہ گورنمنٹ ریگولر اسکیم کے 43 ہزار 308 کے کوٹے پر بینکوں میں 72869 درخواستیں موصول ہوئیں، بینکوں سے تمام تفصیلات لے کر حتمی درخواستوں کا تعین 4 اپریل کو ہو گا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسپانسرشپ اسیکم کے تحت بینکنگ کم ہونے پر کوٹہ سعودی حکومت کو واپس کیا جا سکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.