منگل22؍ذوالحجہ 1444ھ11جولائی 2023ء

حج انتظامات پر سعودی حکومت مبارکباد کی مستحق ہے، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حج انتظامات پر سعودی حکومت مبارکباد کی مستحق ہے۔ گزشتہ برس وزیر حج کی کارکردگی قابل تعریف تھی۔ 

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حجاج کے تبصرے سامنے آئے بھارتی حجاج نے پاکستان کی تعریف کی۔ 

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسلام دشمن قوتوں کی نظریں حرمین شریفین پر ہیں۔ آئی ایم ایف ورلڈ بینک سب دنیا کو قرضے میں جکڑنے کی پالیسی پر ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات ہو رہی ہے۔ اسرائیل نے اقوام متحدہ میں پاکستان میں تشدد کا ذکر کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسرائیل کی زبان پاکستان میں کس کی زبان ہے؟ پاکستان میں اسرائیل کی زبان بولی جارہی ہے۔ اسرائیل پی ٹی آئی کی زبان بول رہا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں ہم جنس پرستی کو جرم کے زمرے سے نکالنے کا کہا جا رہا ہے۔ ان سب کے پیچھے اقتصادی جنگ ہے۔ 

جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان کلمہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا تھا۔ پاکستان میں آج مذہبی طبقے کو بلیک میل کیا جا رہا ہے۔ جس نے تین سال حکومت کی وہ پلانٹڈ تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.