منگل8؍ذوالحجہ 1444ھ27؍جون 2023ء

حجاج میدانِ عرفات میں دعاؤں میں مشغول، غروب آفتاب پر مزدلفہ روانہ ہوں گے

ظہر اور عصر کی نمازیں یکجا ادا کرنے کے بعد حجاج میدانِ عرفات میں دعاؤں میں مشغول ہیں۔ غروبِ آفتاب پر حجاج کرام میدان عرفات سے مزدلفہ روانہ ہوں گے۔

حجاج کرام مزدلفہ پہنچ کر مغرب اور عشا کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے۔ مزدلفہ میں ہی حجاج کرام شیطان کو مارنے کےلیے کنکریاں بھی چنیں گے۔

لاکھوں عازمین حج کا رُکنِ اعظم وقوفِ عرفہ ادا کرنے کے لیے میدانِ عرفات میں جمع ہیں، جن میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی بھی شامل ہیں۔

حجاج کرام رات مزدلفہ میں قیام کے بعد 10 ذی الحج کی نماز فجر ادا کریں گے، 10 ذی الحج کا سورج طلوع ہونے پر حجاج کرام مزدلفہ سے جمرات کمپلیکس جائیں گے۔

جمرات کمپلیکس میں حجاج کرام شیطان کو پہلے دن کی کنکریاں ماریں گے۔ حجاج کرام شیطانوں کو کنکریاں مارنے کے بعد قربانی کریں گے۔ 

حجاج کرام قربانی کر کے بال منڈوائیں گے، جس کے بعد احرام سے باہر آجائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.