ہفتہ2؍ربیع الثانی 1444ھ29؍اکتوبر 2022ء

حب کینال مرمت کیلئے نہیں ورلڈ بینک کے پروجیکٹ کے سروے کیلئے بند کی گئی تھی، سربراہ واٹر بورڈ

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ (کے ڈبلیو ایس بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سید صلاح الدین احمد نے کہا ہے کہ کراچی کو پانی سپلائی کرنے والی حب کینال مرمت کے لیے نہیں بلکہ ورلڈ بینک کے پروجیکٹ کے سروے کے لیے بند کی گئی تھی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک حب کینال کی مکمل مرمت کے لیے بجٹ فراہم کر رہا ہے جس کیلئے حب کینال کو مہینوں بند رکھنا پڑتا مگر ایسا نہیں کر سکتے۔

حب ڈیم سے کراچی کو پینے کا پانی سپلائی کرنے والی 22 کلو میٹر سے زائد طویل حب کینال کی مرمت کے نام پر مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے فنڈز کے خورد برد کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں حب کینال کے ایک چوتھائی حصے کی مکمل مرمت کی جائے گی جس کے لیے گزشتہ دو روز میں سروے مکمل کیا گیا ہے۔

سید صلاح الدین احمد کا کہنا تھا کہ بجٹ جاری ہوتے ہی حب نہر کی مرمت کا کام شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ترجمان واٹر بورڈ کی مرمت کے لیے نہر بند کرنے کی جاری خبر غلط فہمی تھی جیسے جواز بنا کر مزید غلط فہمی پیدا ہوئی۔

سربراہ واٹر بورڈ کا مزید کہنا تھا کہ حب کینال کی مرمت کے نام پر ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوا، حب کینال کو مرمت کی ضرورت ہے جس کا ٹینڈر کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.