جمعہ 9؍محرم الحرام 1445ھ28؍جولائی 2023ء

حب ڈیم سے نکلنے والے سیلابی ریلے سے متبادل راستے بھی متاثر

 سندھ میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں حب ڈیم سے نکلنے والے سیلابی ریلے نے حب ندی کے متبادل راستے کو بھی متاثر کیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق حب ڈیم سے نکلنے والے ریلے سے حب ندی کے متبادل راستے بھی متاثر ہوئے ہیں جبکہ 4 روز سے کراچی کا بلوچستان سے براہِ راست زمینی رابطہ منقطع ہے۔

واضح رہے کہ 24300 ایکڑ رقبے پر قائم حب ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 339 فٹ ہے۔

دوسری جانب محکمۂ آبپاشی کے مطابق 5 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ حب ندی سے گزر رہا ہے۔

ایکسیین ایری گیشن حکام کے مطابق دریائے ناڑی سے 52 ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے۔

دریائے لہڑی سے 8 ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے جبکہ دریائے مولا سے 20 ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے۔

ایری گیشن حکام کے مطابق ڈیرہ بگٹی سے آنے والا سیلابی ریلہ پٹ فیڈر کینال میں داخل ہو گیا ہے۔

محکمۂ آبپاشی کے مطابق کیچ میں میرانی ڈیم بھر گیا ہے جبکہ اسپل وے سے پانی کا اخراج جاری۔

محکمۂ آبپاشی کے مطابق میرانی ڈیم میں پانی کی سطح 248.90 فٹ تک بلند ہو گئی ہے، ڈیم میں اسپل وے کی سطح 244 فٹ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.