ملک بھر میں جاری حالیہ مون سون بارشوں کے بعد کینجھر جھیل اور حب ڈیم کی سطح آب میں اضافہ ہوا ہے۔
آبپاشی ذرائع کے مطابق کینجھر جھیل میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوجانے کے بعد جھیل کی سطح 48.60 فٹ پر پہنچ گئی ہے۔
آبپاشی ذرائع کا کہنا ہے کہ جھیل کی سطح میں ایک فٹ سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔
دوسری جانب حالیہ مون سون کی بارشوں سے حب ڈیم کی سطح آب میں 5 فٹ کا اضافہ ہوا ہے۔
ڈیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بارشوں سے قبل ڈیم میں پانی 322 فٹ تھا، مگر اب ڈیم میں سطح آب 327 فٹ سے اوپر ہے۔
انتظامیہ نے بتایا کہ حب ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 339 فٹ ہے۔
Comments are closed.