کراچی سے متصل بلوچستان کے شہر حب میں واقع ندی میں 2 نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں نوجوانوں کی لاشیں ندی سے نکال لی گئی ہیں۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت 17 سالہ انس ولد مشرف اور 16 سالہ مزمل کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ریسکیو ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں نوجوانوں کا تعلق کراچی کے علاقے لیاری سے تھا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.