بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حب ریور روڈ پر ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر ،1 شخص جاں بحق، 3 زخمی

کراچی میں حب ریور روڈ پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ بچے سمیت 3 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں حب ریور روڈ پر ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، حادثے کا شکار ہونے والے 4 سالہ بچے سمیت 4 افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے۔

جاں بحق شخص کی شناخت 55 سالہ جلیل احمد کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ دیگر زخمیوں میں احمد، یونس اور اکبر شامل ہیں۔

پنجاب کے ضلع راجن پور میں انڈس ہائی وے پر تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

جاں بحق شخص کی لاش اور زخمی سول اسپتال منتقل کر دیئے گئے ہیں۔

حادثے کے بعد ٹرالر کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.