اتوار 12؍شعبان المعظم 1444ھ5؍مارچ 2023ء

حب اور لسبیلہ میں مخصوص نشستوں پر پولنگ جاری

بلوچستان کے اضلاع حب اور لسبیلہ میں مخصوص نشستوں پر انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے جو شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہے گی۔

پشین کی میونسپل کمیٹی حرمزئی کی لوکل کونسلوں کی مخصوص نشستوں پر بھی انتخاب ہو رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان کے دیگر 16 اضلاع میں خالی رہ جانے والی مختلف نشستوں پر بھی انتخابات آج ہو رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان کے 32 اضلاع میں 14 دسمبر 2022ء کو لوکل کونسلوں کی مخصوص نشستوں پر انتخابات ہوئے۔

انتخابات میں کئی اضلاع میں کافی کونسلوں میں 2 سے زائد امیدواروں کے ووٹوں کی برابری کی وجہ سے 16 اضلاع جن میں پشین، چمن، نوشکی، خاران، شیرانی، قلعہ سیف اللّٰہ، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، نصیر آباد، جعفر آباد، صحبت پور، کچھی، قلات، خضدار اور مستونگ میں مختلف نشستیں خالی رہ گئی تھیں۔

بلوچستان کی ان خالی نشستوں پر آج انتخابات ہو رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.