انقلابی شاعر حبیب جالب کی صاحبزادی طاہرہ حبیب کا لاہور کے جنرل اسپتال میں علاج جاری ہے، نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ان کی دعائیں اور نیک خواہشات طاہرہ حبیب کے ساتھ ہیں۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر طاہرہ حبیب کو جناح اسپتال لایا گیا، انہیں ایک روز قبل گھٹنے پر چوٹ لگی تھی۔
نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اسپتال میں طاہرہ حبیب کی خیریت دریافت کی۔
وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ طاہرہ حبیب کو شوگر سمیت دیگر مسائل کا سامنا ہے، سینئر ڈاکٹروں کی ٹیم ان کا علاج کررہی ہے۔
نگران وزیراعلیٰ نے اپنے ٹوئٹ میں بھی طاہرہ حبیب کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
Comments are closed.