خیبر پختونخوا کے سابق وزیر حبیب اللّٰہ کنڈی اور صدر پی ٹی آئی ٹانک عرفان اللّٰہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد میں حبیب اللّٰہ کنڈی اور عرفان اللّٰہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ 9 مئی کے واقعے کی اس وقت بھی مذمت کی اور اب بھی کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا نقصان کیا گیا، پی ٹی آئی چھوڑ رہا ہوں، میں 9 مئی کے واقعے میں ملوث نہیں اور مجھ پر کوئی دباؤ بھی نہیں ہے۔
حبیب اللّٰہ کنڈی نے یہ بھی کہا کہ کسی کے کہنے پر پارٹی نہیں چھوڑ رہا، میری عمر اجازت نہیں دیتی کہ ابھی کوئی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کروں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ابھی فیصلہ نہیں کیا کہ آزاد حیثیت سے سیاست کرنی ہے یا پرویز خٹک کے ساتھ جانا ہے۔
اس موقع پر عرفان اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ضلعی صدارت کے عہدے سے استعفے کا اعلان کرتا ہوں، 9 مئی کے واقعے نے ہر محب وطن پاکستانی کو سوچنے پر مجبور کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو شہداء کی بے حرمتی کی گئی، اُس دن کے واقعات کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔
Comments are closed.