پیر 30؍ جمادی الثانی 1444ھ 23؍ جنوری 2023ء

حبیب اللّٰہ سہاگ میٹرک بورڈ کراچی کے قائم مقام ناظم امتحانات مقرر

ڈپٹی کنٹرولر بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی (بی ایس ای کے) حبیب اللّٰہ سہاگ کو قائم مقام ناظم امتحانات مقرر کردیا گیا ہے۔ 

ان کی تقرری وزیر جامعات و بورڈز سندھ اسماعیل راہو کی ہدایت پر چیئرمین بورڈ شرف علی شاہ نے کی۔ 

حبیب اللّٰہ سہاگ کو عمران بٹ کی جگہ میٹرک بورڈ کا قائم مقام ناظم امتحانات مقرر کیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

واضح رہے کہ عمران بٹ اب ڈپٹی کنٹرولر کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.