فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے عام انتخابات کے لیے الیکشن ٹربیونل کی جانب سے کاغذات نامزدگی پر اعتراض درست قرار دینے کے بعد انہیں نااہل قرار دینے کی تردید کردی۔
کاغذات نامزدگی پر اعتراض درست قرار ہونے سے متعلق اپنے بیان میں حبا فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ صبح سے مجھے نااہل کرنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں نااہل ہونے کی خبروں کی تردید کرتی ہوں۔ میں نے فواد چوہدری کے کہنے پر اپنے کاغذات واپس لیے۔
انکا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کو کیسز کا سامنا ہے، نیب کی حراست میں ہیں، میں نہیں چاہتی کہ ٹیکنیکل بنیادوں پر فواد چوہدری کو انتخابات سے باہر کیا جائے۔
خیال رہے کہ حبا فواد چوہدری نے حلقہ این اے 61 جہلم سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔ جن پر اعتراضات سامنے آتے تھے، تاہم ان سے متعلق اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ اعتراضات کو درست قرار دے دیا گیا۔
Comments are closed.