knoxville hookups hookup Middle Island carolina sweets hookup hotshot my uber hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حاملہ خاتون کا غلط آپریشن، ڈی جی ہیلتھ سندھ کا چھاچھرو اسپتال کا دورہ

حاملہ خاتون کے آپریشن کے دوران نوزائیدہ بچے کا سر دھڑ سے جدا کرنے کے واقعے پر ڈی جی ہیلتھ محمد جمن نے چھاچھرو اسپتال کا دورہ کیا۔

ڈی جی ہیلتھ نے بتایا کہ وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے واقعے کا نوٹس لیا ہے، سینئر ڈاکٹرز کی ٹیم واقعےکی تفتیش کر رہی ہے۔

تھر پارکر کے رورل ہیلتھ سینٹر چھاچھرو میں حاملہ خاتون کے ساتھ بےحسی کی انتہا کر دی گئی۔

ڈی جی ہیلتھ کا کہنا تھا کہ خاتون کا آخری آپریشن حیدرآباد میں ہوا، غفلت کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز چھاچھرو کے اسپتال میں حاملہ خاتون کا غلط آپریشن کر کے بچے کا سر تن سے جدا کردیا گیا جبکہ جسم کا باقی حصہ خاتون کے پیٹ میں ہی چھوڑ دیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.