
معروف ٹی وی میزبان اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کو جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔
کیپیٹل ٹاک میں میزبان حامد میر نے عامر لیاقت حسین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب اس دنیا میں نہیں رہے اللّٰہ ان کی مغفرت فرمائے۔
حامد میر نے اپنے پروگرام میں عامر لیاقت کے کچھ یادگار ویڈیو کلپس بھی چلائے۔
کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران عامر لیاقت نے ایک مرتبہ کہا تھا کہ اس وقت سب سے زیادہ ضرورت پوری قوم کو برداشت کی ہے ہمیں ایک دوسرے کو برداشت کرنا چاہیے۔
Comments are closed.