وزیر اعظم عمران خان نے خیبرپختون خوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو جدید نظام کا آغاز قرار دیا ہے۔
عمران خان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ کے پی بلدیاتی الیکشن کےہنگامےکےدوران کسی کو اس جدید نظام کا احساس نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ، جدید بلدیاتی الیکشن کا نظام کامیاب جمہوریتوں میں موجود ہے۔
عمران خان نے کہا کہ براہ راست منتخب تحصیل ناظمین گورننس کو بہتر بنائیں گے، پاکستان کی 75سال کی تاریخ میں پہلی بار بااختیار بلدیاتی سسٹم آیا ہے۔
Comments are closed.