پیر7؍ذوالحجہ 1444ھ26؍جون 2023ء

حافظ نعیم گرمی بہت ہے، آپ شیروانی نہیں پہن سکیں گے، میئر کراچی

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شیروانی پہننے کی خواہش نے جماعت اسلامی کو جماعت الزامی بنا دیا۔ حافظ نعیم سے کہتا ہوں گرمی بہت ہے، آپ شیروانی نہیں پہن سکیں گے، بہتر ہے کراچی کی ترقی کیلئے مل کر کام کریں۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں علامہ اقبال پارک کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

مرتضیٰ وہاب نے بلدیہ ٹاؤن کا دورہ کرتے ہوئے خیبر مسلم رانا فٹبال گراؤنڈ میں فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا، اور بچوں کے ساتھ فٹبال بھی کھیلی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ  یہ پارک بلاول بھٹو کی جانب سے ضلع وسطی کے عوام کو تحفہ ہوگا۔

مرتضیٰ وہاب نے سوال کیا کہ جماعت اسلامی کے پاس اتنا پیسا کہاں سے آیا، ٹبر کا ٹبر اسلام آباد جا رہا ہے۔

میئر کراچی نے مزید کہا کہ حافظ نعیم سے ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں الزامات کی سیاست سے باز آئیں، کراچی کی ترقی کیلئے مل کر کام کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.