جمعرات 25؍ذیقعد 1444ھ15؍جون 2023ء

حافظ نعیم کے پاس نمبر پورے ہیں تو وہ جیت جائینگے: سعید غنی

صدر پی پی کراچی سعید غنی کا کہنا ہے کہ اگر حافظ نعیم الرحمٰن کے پاس نمبر پورے ہیں تو وہ جیت جائیں گے۔

یہ بات صدر پی پی کراچی سعید غنی نے آرٹس کونس میں ’جیو نیوز ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ان کا کہنا ہے کہ الیکشن میں وہ جیتتا ہے جس کے پاس سب سے زیادہ ووٹ ہوتے ہیں۔

کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب آج کیا جائے گا جس کے لیے صبح 9 بجے پولنگ اسٹیشن کے دروازے کھولے جائیں گے۔

سعید غنی کا مزید کہنا ہے کہ ایسا تو نہیں ہو سکتا کہ حافظ نعیم الرحمٰن کے میئر بننے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جائے۔

صدر پی پی کراچی سعید غنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ ان کی ناکامی ہے کہ اپنے ممبر پورے نہیں کر سکے۔

واضح رہے کہ آج آرٹس کونسل کراچی میں میئر اور ڈپٹی میئر کے لیے انتخاب ہو رہا ہے۔

میئر کراچی کے لیے جماعتِ اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمٰن اور پیپلز پارٹی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب ہیں۔

کراچی کے ڈپٹی میئر کے لیے سید سیف الدین جماعتِ اسلامی کے جبکہ سلمان مراد پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.