اتوار 9؍شوال المکرم 1444ھ30؍اپریل 2023ء

حافظ نعیم کے بیانات ان کی سندھیوں کیخلاف نفرت کا مظہر ہیں، ناصر شاہ

صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کے بیانات ان کی سندھیوں کے خلاف نفرت کا مظہر ہیں۔

حافظ نعیم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ناصر شاہ نے کہا کہ کراچی کو حافظ نعیم جیسا تنگ نظر اور نفرت کی آگ میں جلنے والا میئر نہیں چاہیے۔

ناصر شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کراچی کی خدمت کر کے ثابت کیا وہ عوامی جماعت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.