امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے دار العلوم نعیمیہ میں مفتی منیب الرحمٰن سے ملاقات کی اور سندھ اسمبلی کے باہر دھرنے میں ان کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے مفتی منیب سے ملاقات میں بتایا کہ دھرنے میں ہماری بہت سی باتوں کو مانا گیا ہے، طلبہ یونین کی بحالی کا مطالبہ بھی مانا گیا۔
انہوں نے کہا کہ 16 سترہ سال اپوزیشن اور حکومت میں رہنے والوں نے یہ مطالبات نہیں منوائے۔
اس موقع پر مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ انتہا پسندی ہر دور میں حکمرانوں کی وجہ سے جنم لیتی ہے، مذاکرات کے کلچر کو فروغ دینا چاہیے۔
مفتی منیب کا مزید کہنا تھا کہ ہر وقت ٹکراؤ ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔
Comments are closed.