جمعرات 9؍شعبان المعظم 1444ھ2مارچ 2023ء

حافظ نعیم کا چیف الیکشن کمشنز سے جعل سازی روکنے کا مطالبہ

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنز سے فوری مطالبہ ہے جعل سازی کو روکیں اور 11 یوسیز پر انتخابات کرائیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ الیکشن کا عمل بڑی مشکل سے شروع ہوا تھا، الیکشن کے بعد سے تمام عمل رکا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ اقدامات الیکشن کمیشن ایسا کرتا ہے کہ لگتا ہے انصاف ہونے جا رہا ہے، کچھ عرصے بعد پھر لگتا ہے کہ پی پی کے ساتھ ملی بھگت ہے، بہت مشکل سے نتیجہ ملنے کے بعد جماعت اسلامی کامیاب ہو گئی تھی۔

کراچی کے ضلع شرقی یو سی 6 صفورا ٹاؤن کی سیٹ پر ری کاؤنٹنگ میں پی پی کے چیئرمین احمد خان، وائس چیئرمین عبدالحق کا پینل کامیاب قرار دے دیا گیا۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ یوسی 6 کی دوبارہ گنتی ہوئی، جہاں سے جماعت اسلامی کا امیدوار جیتا تھا، دس بلڈنگ میں 19 پولنگ اسٹیشنز تھے، 350 ووٹ جماعت اسلامی کے مسترد کیے گئے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پہلا تھیلا جب نکلا وہ پھٹا ہوا تھا، جماعت اسلامی ایک ووٹ سے بھی دستبردار نہیں ہو گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مردم شماری کا سسٹم بھی بیٹھ گیا ہے، فنکشن نہیں ہو رہا، آن لائن رجسٹریشن بار بار رک جاتی ہے، مطالبہ ہے آن لائن رجسٹریشن کو مہینے بھر کے لیے جاری رکھیں، جو جہاں ہے اس کی اسی بنیاد پر گنتی ہونی چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.