بدھ 16؍ذوالحجہ 1444ھ5؍جولائی 2023ء

حافظ نعیم الرحمٰن کا کے الیکٹرک کے فارنزک آڈٹ کا مطالبہ

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ شہر میں بدترین لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، کے الیکٹرک کا فارنزک آڈٹ ہونا چاہیے۔

ادارۂ نورِ حق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کے فیول ایڈجسمنٹ کے چارجز بھی عوام ادا کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں قبضہ میئر لا کر بٹھا دیا گیا ہے جبکہ منتخب ٹاؤنز کے نمائندوں کو اب تک چارج نہیں دیا گیا، انسانوں کو خریدنے کی سیاست ہم نہیں کرتے۔

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ میئر کراچی کے انتخاب کو کالعدم قرار دلوانے کے لیے الیکشن کمیشن کو درخواست دے رہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ مردم شماری کہاں گم ہو گئی ہے، اب گنتی کے بعد کا مرحلہ 8 جولائی سے شروع کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ جس عملے نے مردم شماری میں گڑ بڑ کی وہی اس کی جانچ پڑتال کرے گا تو کیسے کچھ درست ہو گا؟

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب بلدیاتی ادارے موجود ہیں تو سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ ہے ہی کیوں؟

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.