whatsapp groups for hookups gay vegas hookup a v hookup on xbox 360 2010 free hookup apps

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حافظ حمد اللّٰہ کا حکومت پر انتخابی نتائج روکنے کی سازش کا الزام

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے صوبائی اور وفاقی حکومت پر بلدیاتی انتخابات کے نتائج روکنے کی سازش کرنے کا الزام لگادیا۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ عوام نے بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کو مسترد کردیا، خیبرپختونخوا کے لوگوں نے حکومت اور نوٹ کی طاقت کو شکست دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پشاور میئر کی کامیابی سمیت تمام کامیاب امیدواروں کا اعلان کرے، بلدیاتی الیکشن کے اگلے مرحلے میں بھی پی ٹی آئی کو شکست دیں گے۔

خیبر پختون خوا کے 4 سٹی میئر کونسل کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، میئر کی دوڑ میں حکمران جماعت تحریک انصاف کے امیدوار پیچھے ہیں۔

پی ڈی ایم ترجمان نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کی صوبائی اور وفاقی حکومت بلدیاتی انتخابات کے نتائج روکنے کی سازش کررہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت نے ووٹ چوری کے لیے سرکاری وسائل استعمال کیے، خیبر پختونخوا کے عوام نے حکومت اور نوٹ کی طاقت کو شکست دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.