حکومتی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللّٰہ نے کہا ہے کہ فواد چوہدری نے جواب نہ ہونے پر بازاری بات کی۔
ترجمان پی ڈی ایم نے فواد چوہدری کے مریم اورنگزیب کے خلاف جملوں کی مذمت کی اور کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات کے سوالات کا جواب نہیں، اس لیے بازاری بات کی گئی۔
انہوں نے فواد چوہدری پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جیسا بکاؤ مال ہے، ویسی ہی بکاؤ زبان، بدتہذیبی عمران خان اور ان کے ساتھیوں کی پہنچان ہے۔
پی ڈی ایم ترجمان نے مزید کہا کہ مریم اورنگزیب کی جرات اور بہادری قابل تحسین ہے، لندن اور مسجد نبوی صلی اللّٰہ علیہ وسلم میں مریم اورنگزیب پر حملے کروانے والوں کی تکلیف کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے مسجد نبوی کا احترام نہ کیا، وہ دوسروں کی بیٹیوں کی کیا عزت کریں گے؟
Comments are closed.