پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللّٰہ کا کہنا ہے کہ صدر کا ازخود نوٹس اختیار بل پر دستخط سے انکار آئین سے انحراف ہے۔
ایک بیان میں صدر عارف علوی پر تنقید کرتے ہوئے حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ مستند آئین شکن دندان سازی میں تو رہنمائی کرسکتا ہے قانون سازی میں نہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس میں بددیانت بھی ثابت ہوچکے ہو، ایوان صدر میں بیٹھ کر پاکستان کی نہیں تم نے عمران کی ترجمانی کی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.