پیر14؍ربیع الثانی 1445ھ30؍اکتوبر 2023ء

حافظ حسین کا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات پر تبصرہ

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) رہنما حافظ حسین احمد نے تحریک انصاف قیادت کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات پر تبصرہ کیا ہے۔

ایک بیان میں حافظ حسین احمد نے کہا کہ جے یو آئی کے در پر حاضری کا مطلب ہے کہ اڈیالہ جیل سے نوشتہ دیوار پڑھ لی گئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ جمعیتِ علمائے اسلام (جے یو آئی) کا ہم سے ملاقات کی تصاویر اور ویڈیو جاری کرنا انتہائی نامناسب ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے حصول کے لیے سیاسی پارٹیوں کو یکجا ہونا پڑے گا، سیاسی جماعتیں آج مل کر نہ بیٹھیں تو پھر نہ وہ رہیں گے نہ ہم رہیں گے۔

حافظ حسین احمد نے مزید کہا کہ جمہوریت کے کرکٹ کو مارشل لاء کے گلی ڈنڈے میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ انتخابات کی تاریخ کو مزید آگے بڑھانے کی بو آرہی ہے، کل کے حریفوں کو آج کا حلیف بن کر ایک ہی ٹرک پر کھڑے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.