پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونے کے ساتھ ساتھ دریائی کٹاؤ بھی بڑھتا جارہا ہے جس سے اب تک سیکڑوں ایکڑ زرعی اراضی دریا برد ہوچکی ہے۔
حافظ آباد میں دریائے چناب کے بڑھتے ہوئے کٹاؤ سے محمود پور برج فتحو اور ملاح والہ کے دیہات متاثر ہورہے ہیں، متعدد مکین نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔
محمود پور کے مکینوں کا کہنا ہے دریائی کٹاؤ سے نہ صرف ان کے مکانات کو نقصان پہنچ رہا ہے بلکہ فصلیں بھی دریا برد ہورہی ہیں۔
متاثرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ دریائی کٹاؤ سے بچانے کے لیے فوری حفاظتی بند تعمیر کیا جائے۔
Comments are closed.