حافظ آباد میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران گرفتار ہونے والے چوروں اور ڈاکووں سے برآمد ہونے والا ایک کروڑ 73 لاکھ کا مال مسروقہ ان کے مالکان کے حوالے کردیا۔
ڈی پی او کے دفتر میں ہونے والی تقریب میں ایس پی انویسٹی گیشن خالد محمود نے ایک کروڑ 73 لاکھ سے زائد کا مال مسروقہ 134مالکان کے حوالے کیا۔
جس میں 35 لاکھ نقدی، کاریں، طلائی زیورات، موٹرسائیکلیں، مویشی، زرعی آلات اور دیگر قیمتی اشیاء شامل تھیں۔
ڈی پی او بلال ظفر نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف ڈکیتی، راہزنی، مویشی چوری اور نقب زنی کے ایک سو سے زائد مقدمات درج ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا جدید اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
Comments are closed.