جمعہ7؍جمادی الاول 1444ھ 2؍دسمبر 2022ء

حافظ آباد کی خاتون نے ٹرمپ کو بھی مقدمے میں گھسیٹ لیا

حافظ آباد کی خاتون نے اپنے سسرالیوں کے ساتھ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی مقدمے میں گھسیٹ لیا۔

سول فیملی جج کی عدالت میں خاتون نے درخواست دی کہ اس کے سسرال والے اس سے بچی لینا چاہتے ہيں، اس کی ساس اور دو نندیں ٹرمپ کی کمپنی میں ملازم ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ مقامی پولیس پر ٹرمپ کی جانب سے دباؤ ڈالا جا رہا ہے، مقامی پولیس بچی واپس کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔

عدالت نے فریقین کو 14 دسمبر کو طلب کرلیا۔

درخواست گزار ثنا جاوید کا ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں، علیحدگی کے بعد ثنا کا سابق شوہر ایک بیٹا اور ایک بیٹی کو اپنے ہمراہ امریکا لے گیا تھا، جبکہ عدالت نے طلاق کے وقت سوا سال کی بیٹی ثنا کے حوالے کردی تھی۔

اب ثنا نے الزام لگایا ہے کہ اس بیٹی کو اس کے سسرال والے واپسی کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.