
حافظ آباد کے علاقے رامکے چٹھہ میں سردی سے بچنے کے لیے لگائی آگ سے چھت گر گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 4 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو ملبے سے نکال کر ٹراما سینٹر منتقل کر دیا ہے۔ جن میں سے 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اہل خانہ نے آگ بکریوں کے لیے جلا رکھی تھی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.