اتوار3؍ربیع الثانی 1444ھ30؍اکتوبر 2022ء

حارث کے ’اسپیڈی‘ باؤنسر نے نیدرلینڈز کے بیٹر کا چہرہ زخمی کر دیا

پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف کے تیز باؤنسر نے نیدرلینڈز کے بیٹر بیس ڈی لیڈ کے چہرے پر جا لگی۔

پرتھ کے واکا کرکٹ اسٹیڈیم میں حارث رؤف کا پہلا اوور نیدرلینڈز کے بیٹر بیس ڈی لیڈ کے لیے خطرناک ثابت ہوا، جب پانچویں گیند (باؤنسر) بیٹر کے ہیلمٹ کے چہرے کی جانب والے حصے سے ٹکرا گئی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ 2 کے میچ میں نیدر لینڈز کی پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ جاری ہے۔

گیند لگنے کے بعد بیس ڈی لیڈ کی آنکھ کے اوپر اور نیچے سے خون نکلنے لگا جس کے فوری بعد ان کا پِچ پر ہی معائنہ کیا گیا اور بعد ازاں انہیں بیٹنگ چھوڑ کر گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا۔

نیدرلینڈز کے بیٹر بیس ڈی لیڈ میچ میں آخر تک بیٹنگ کرنے کے لیے نہیں آئے اور انہوں نے میچ میں فیلڈنگ بھی نہیں کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.