پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے کیوی بیٹنگ لائن تہس نہس کردی، صرف 22 رنز پر 4 وکٹیں اپنے نام کیں۔
حارث رؤف نے بھارت کے خلاف میچ میں کافی نپی تلی گیند بازی کی تھی، آج انہوں نے مارٹن گپٹل سمیت 4 کیوی کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کے دوسرے گروپ میچ میں حارث رؤف نے 4 اوورز میں 22 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
فاسٹ بولر نے پہلے مارٹن گپٹل، پھر ڈیون کانوے، گلین فلپس اور مچل سینٹنر کو میدان چھوڑ نے پر مجبور کردیا۔
میچ میں مجموعی طور پاکستانی بولرز کیوی بیٹسمینوں پر حاوی نظر آئے اور ان کی ایک نہ چلنے دی اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 134 رنز ہی بناسکی۔
گرین شرٹس کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی، محمد حفیظ اور عماد وسیم نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
آج حسن علی کوئی وکٹ نہ لے سکے تاہم انہوں نے کیوی کپتان کین ولیم سن کو رن آؤٹ کرکے ان کی اننگز کو بریک لگادیا۔
Comments are closed.