جمعہ 18؍ذوالحجہ 1444ھ7؍جولائی 2023ء

حارث رؤف کی دلہن کے ہمراہ تصویر وائرل

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی زندگی کی نئی ایننگز کا آغاز ہو گیا ہے۔

گزشتہ روز کرکٹر حارث رؤف اپنی دلہنیا، اسکول کے زمانے کی دوست و محبت مزنا مسعود ملک کو بیاہ کر گھر لے آئے ہیں۔

حارث رؤف کی شادی کی مرکزی تقریب کی متعدد تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن میں اُنہیں اپنی نئی نویلی دلہن کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

حارث رؤف نے اپنی شادی کی مرکزی تقریب میں سیاہ رنگ کی شیروانی اور دلہن کے لباس کے میچنگ کی پگڑی باندھی ہوئی ہے۔

گزشتہ شب حارث رؤف نے اپنی بارات کی روانگی سے قبل صدقے کا بکرا ذبح کیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

قومی کرکٹر حارث رؤف کے ولیمے کی تقریب آج ہوگی جس میں شرکت کے لیے ساتھی کرکٹرز بھی ممکنہ طور پر کراچی سے اسلام آباد پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ حارث رؤف کا نکاح گزشتہ سال دسمبر میں اپنی کلاس فیلو مزنا مسعود ملک سے ہوا تھا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی شادی کی تقریبات کا آغا ہو چکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.