بدھ 15؍ شعبان المعظم 1444ھ 8؍ مارچ 2023ء

حارث رؤف کی بابر کو دی وارننگ 8 دن بعد حقیقت بن گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے اپنی خواہش اور وارننگ دونوں کو ہی حقیقت بنا دیا۔

پاکستان سپر لیگ کے 26 فروری کو کھیلے گئے میچ سے قبل لاہور قلندرز کے حارث رؤف اور پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کے درمیان دلچسپ گفتگو ہوئی تھی۔

اس موقع پر بابر اعظم کے ساتھ گفتگو میں حارث رؤف نے کہا تھا کہ ’میں نے آپ کو آؤٹ کرنا ہے‘۔

تاہم اس میچ میں حارث رؤف اپنی خواہش پوری نہ کرسکے تھے اور بابر اعظم کو فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بولڈ کردیا تھا اور یہ میچ لاہور قلندرز نے 40 رنز سے جیت لیا تھا۔

گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے 23ویں میچ میں ایک مرتبہ پھر پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کا آمنا سامنا ہوا اور ایک مرتبہ پھر حارث رؤف کو موقع ملا کہ وہ اپنا کہا پورا کرسکیں۔

اس مرتبہ حارث رؤف نے 26 فروری کو کپتان بابر اعظم سے جو کہا تھا وہ کر دکھایا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں فاسٹ بولر نے بابر اعظم کو کیچ آؤٹ کرایا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے 23ویں میچ میں پشاور زلمی نے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو 35 رنز سے شکست دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.